قاری
مورتل آڈیو
اَرَءَيْتَ الَّذِيْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِۗ
ara'aital-lażī yukażżibu bid-dīn(i).
کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے؟
فَذٰلِكَ الَّذِيْ يَدُعُّ الْيَتِيْمَۙ
fa żālikal-lażī yadu‘‘ul-yatīm(a).
وہی وہ شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔
وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِۗ
wa lā yaḥuḍḍu ‘alā ṭa‘āmil-miskīn(i).
اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔
فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّيْنَۙ
fawailul lil-muṣallīn(a).
پس تباہی ہو ان لوگوں کے لیے جو نماز پڑھتے ہیں۔
الَّذِيْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ
allażīna hum ‘an ṣalātihim sāhūn(a).
جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں۔
الَّذِيْنَ هُمْ يُرَاۤءُوْنَۙ
allażīna hum yurā'ūn(a).
جو ریا کاری کرتے ہیں۔
وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ ࣖ
wa yamna‘ūnal-mā‘ūn(a).
اور (دوسروں کو) معمولی مدد دینے سے منع کرتے ہیں۔