وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ نِكَاحًا حَتّٰى يُغْنِيَهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ ۗوَالَّذِيْنَ يَبْتَغُوْنَ الْكِتٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوْهُمْ اِنْ عَلِمْتُمْ فِيْهِمْ خَيْرًا وَّاٰتُوْهُمْ مِّنْ مَّالِ اللّٰهِ الَّذِيْٓ اٰتٰىكُمْ ۗوَلَا تُكْرِهُوْا فَتَيٰتِكُمْ عَلَى الْبِغَاۤءِ اِنْ اَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوْا عَرَضَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ۗوَمَنْ يُّكْرِهْهُّنَّ فَاِنَّ اللّٰهَ مِنْۢ بَعْدِ اِكْرَاهِهِنَّ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
walyasta‘fifil-lażīna lā yajidūna nikāḥan ḥattā yugniyahumullāhu min faḍlih(ī), wal-lażīna yabtagūnal-kitāba mimmā malakat aimānukum fa kātibūhum in ‘alimtum fīhim khairaw wa ātūhum mim mālillāhil-lażī ātākum, wa lā tukrihū fatayātikum ‘alal-bigā'i in aradna taḥaṣṣunal litabtagū ‘araḍal-ḥayātid-dun-yā, wa may yukrihhunna fa innallāha mim ba‘di ikrāhihinna gafūrur raḥīm(un).
اور جو نکاح کی طاقت نہ رکھتے ہوں وہ پاکدامنی اختیار کریں جب تک کہ اللہ اپنے فضل سے انہیں غنی نہ کرے۔ اور تمہارے غلاموں میں سے جو اپنی آزادی کی تحریر مانگتے ہیں تو انہیں تحریر دے دو اگر تم ان میں بھلائی جانتے ہو، اور انہیں اللہ کے مال سے دو جو اس نے تمہیں دیا۔ اور اپنی لونڈیوں کو دنیا کی زندگی کی خواہش میں زنا پر مجبور نہ کرو جب کہ وہ پاکدامنی چاہتی ہوں۔ اور جو کوئی انہیں مجبور کرے تو اللہ ان کے مجبور ہونے کے بعد بخشنے والا، رحیم ہے۔