وَزَكَرِيَّا وَيَحْيٰى وَعِيْسٰى وَاِلْيَاسَۗ كُلٌّ مِّنَ الصّٰلِحِيْنَۙ
wa zakariyyā wa yaḥyā wa ‘īsā wa ilyās(a), kullum minaṣ-ṣāliḥīn(a).
اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو، سب نیک لوگوں میں سے تھے۔
يٰزَكَرِيَّآ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمِ ِۨاسْمُهٗ يَحْيٰىۙ لَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا
yā zakariyyā innā nubasysyiruka bigulāminismuhū yaḥyā, lam naj‘al lahū min qablu samiyyā(n).
(اللہ نے فرمایا)، "اے زکریا! ہم تجھے ایک لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہے، ہم نے اس سے پہلے اس نام جیسا کوئی نہیں بنایا"
يٰيَحْيٰى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّةٍ ۗوَاٰتَيْنٰهُ الْحُكْمَ صَبِيًّاۙ
yā yaḥyā khużil-kitāba biquwwah(tin), wa ātaināhul-ḥukma ṣabiyyā(n).
"اے یحییٰ! کتاب (تورات) کو مضبوطی سے پکڑ۔" اور ہم نے اسے بچپن میں ہی حکمت عطا کی
وَّحَنَانًا مِّنْ لَّدُنَّا وَزَكٰوةً ۗوَكَانَ تَقِيًّا ۙ
wa ḥanānam mil ladunnā wa zakāh(tan), wa kāna taqiyyā(n).
اور ہماری طرف سے اسے ہمدردی اور پاکیزگی دی، اور وہ متقی تھا
وَّبَرًّاۢ بِوَالِدَيْهِ وَلَمْ يَكُنْ جَبَّارًا عَصِيًّا
wa barram biwālidaihi wa lam yakun jabbāran ‘aṣiyyā(n).
اور اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے والا تھا، اور وہ نہ مغرور تھا اور نہ نافرمان
وَسَلٰمٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوْتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا ࣖ
wa salāmun ‘alaihi yauma wulida wa yauma yamūtu wa yauma yub‘aṡu ḥayyā(n).
اور اس پر سلامتی ہو اس دن جب وہ پیدا ہوا، اور اس دن جب وہ مرے گا، اور اس دن جب وہ زندہ اٹھایا جائے گا